206

سید نور نے اداکارہ صائمہ سے اپنی شادی کو ایک دہائی تک خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی

کراچی (نیوز ڈیسک ) معروف پاکستانی فلم ساز سید نور نے اداکارہ صائمہ سے اپنی شادی کو ایک دہائی تک خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی ہے ، نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے اور صائمہ کے خاندان والے ہم دونوں کی شادی کے خلاف تھے اس لیے ہم نے 9 سال تک اپنی شادی کو چھپائے رکھا۔ سید نور نے پروگرام کے دوران پہلی بار اعتراف کیا کہ میں نے اداکارہ صائمہ سے شادی کی بات کو ایک دہائی تک خفیہ رکھا تھا، فلم ساز نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان دونوں کے خاندان اس شادی کے خلاف تھے اور اس شادی کو ختم کروانے کی کوششیں بھی کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں