5سال کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ 169

5سال کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی ادارہ صحت نے کورونا سےبچاؤ کی ویکسین 5سال کےبچوں کو بھی لگانےکا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کل سے ہوگا،مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، 19 ستمبر سے شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم 24 ستمبرتک جاری رہے گی۔بچوں کو والدین کی رضا مندی سے اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔ والدین بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹرز سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں،بچوں کو بھی کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگائی جائیں گی ، دوسری خوراک پہلی خوراک کے 21 دن بعد لگائی جائے گی،بچوں کی ویکسینیشن کیلئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے بچوں کی ویکسینیشن کی انٹری کرائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں