شعیب ملک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ، لیکن اب وہ کیا کر رہے ہیں؟ جانئے 158

شعیب ملک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ، لیکن اب وہ کیا کر رہے ہیں؟ جانئے

کراچی(نیوز ڈیسک ) سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد غصہ نکالنے کیلئے بہترین طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، قومی ٹی 20 کپ میں شعیب ملک نے گزشتہ روز نصف سنچری بنا کر ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا غصہ نکالا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ناردرن سے اختتامی لیگ میچ میں سینٹرل پنجاب نے 163 کا ہدف 12 بالز قبل 4 وکٹ پر پالیا، شعیب ملک نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 39 بالز پر 62 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،انھیں اچھی فارم اور فٹنس کے باوجود ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا جس کا جواب اب وہ بہترین پرفارمنس سے دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں