162

کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،ناقابل یقین خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش نا ہوئے۔ وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جو منظور نا کی گئی۔وکلا کا کہنا تھا کہ کیپٹن ر صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں عدالت نے کیپٹن ر صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں