پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان نے سوال پوچھ لیا 61

پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان نے سوال پوچھ لیا

اسلام آباد (نیو زڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا “آئی ایم ایف اور عالمی بنک کی رپورٹس سے ظاہر ہے کہ بلندی کی جانب گامزن ایک مستحکم معیشت ملنے کے باوجود یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گِرنےسےبچانےمیں ناکام رہی۔اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی۔ہمارےدور میں شرحِ نمو(6 فیصد)،صنعت، زراعت، فراہمی روزگار،تعمیرات، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور ٹیکسوں کی وصولیاں لامحالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہیں۔”انہوں نے مزید کہا “آج پاکستان کو بدترین مہنگائی،سماج کا ہرطبقہ جس کی زد میں ہے،بیروزگاری، غذائی عدمِ تحفظ اور روپے کی قدر میں پیہم گراوٹ کا سامناہے۔ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بےسمت بھٹک رہی ہے۔ مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر او حاصل کرلیا ہے۔ ایک سوال جو پوری قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں