آئی ایم ایف رپورٹ سے ثابت ہوا حکومت معیشت کو تباہی سے بچانے میں ناکام رہی، عمران خان نےحیران کن بات کہہ دی 174

آئی ایم ایف رپورٹ سے ثابت ہوا حکومت معیشت کو تباہی سے بچانے میں ناکام رہی، عمران خان نےحیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو تباہی سے بچانےمیں ناکام رہی۔عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی رپورٹس سے ظاہر ہے کہ بلندی کی جانب گامزن ایک مستحکم معیشت ملنے کے باوجود یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گِرنےسےبچانےمیں ناکام رہی۔اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارےدور میں شرحِ نمو(6%)،صنعت، ذراعت، فراہمئ روزگار،تعمیرات، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور ٹیکسوں کی وصولیاں لامحالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہیں۔ آج پاکستان کو بدترین مہنگائی،سماج کا ہرطبقہ جس کی زد میں ہے،بیروزگاری، غذائی عدمِ تحفظ اور روپے کی قدر میں پیہم گراوٹ کا سامناہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بےسمت بھٹک رہی ہے۔ مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور NRO حاصل کرلیا ہے۔ ایک سوال جو پوری قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ؛ پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟عمران خان نے مزید کہا کہ ہم اپنے پیچھے کیا چھوڑ کر گئے اور تبدیلی حکومت کی سازش کے ذریعے مسلط کی گئی امپورٹڈ سرکار نے کیسے معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتار دیا!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں