پراپرٹی خریدنے والوں کےلئے خوشخبری!وزیر اعلی پنجاب نے بڑا اعلان کردیا 229

پراپرٹی خریدنے والوں کےلئے خوشخبری!وزیر اعلی پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی نے پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کرتے ہوئے فیس ایک فیصد مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں سینٹرممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اخترزمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری نے شرکت کی,اجلاس میں پراپرٹی کی ٹرانسفرفیس میں بڑی کمی کر دی گئی، چوہدری پرویزالٰہی نے صوبے بھر میںپراپرٹی ٹرانسفر فیس ایک فیصد مقرر کردی۔پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کا ریونیو بہت بڑھ جائے گا، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا۔اس فیصلےسےصوبےبھرمیں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا۔اس فیصلےسےصوبےبھرمیں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا، ہمارے اقدام کا مقصد عوام کوریلیف دینا ہے، اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں