169

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان

اوٹاوا (نیوز ڈیسک)کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 25 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا جس کے بعد کینیڈا کی طرف سے فراہم کی گئی مجموعی امداد 30 ملین ڈالر ہوگئی.عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا کی مد میں مزید 25 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے پانچ ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد مجموعی امداد 30 ملیں ڈالر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں