193

مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے عوام کے لئے ایک اور بری خبر،چائے، دودھ ، دیسی گھی کی قیمتوں میں حیرت انگیز تبدیلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے عوام کے لئے ایک اور بری خبر، یوٹیلیٹی سٹورز نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کےمطابق حکومت کی ناقص پالیسیوں نے غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرا دیے، گھی، آئل،آٹا،بجلی، پیڑولیم مصنوعات، ایل پی جی اور دیگر بنیادی اشیایہ ضرویہ کی قیمتوں میں دوسرے، تیسرے دن اضافے کی گھنٹی بجتی رہتی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لئے قائم کئے گئے یوٹیلیٹی سٹورز نے بھی مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری ہونے والےنوٹی فکیشن کے مطابق 950 گرام چائے کی قیمت میں 300 روپے ، ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے جب کہ 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 115 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 950گرام چائےکی قیمت 910 روپے سے بڑھ کر1210 روپے، دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھ کر 197 روپے اور شہد کی قیمت 310 روپے سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں