196

شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مختلف کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پروٹون پاکستان نے کاروں کی قیمتوں میں 3 سے 9 لاکھ کا اضافہ کر دیا۔پروٹون پاکستان کی گاڑی ساگا 1300 سی سی اے سی ای اے ٹی 3 لاکھ اضافے سے 31 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی۔ جبکہ ساگا 1300 سی سی ایل اے ٹی 2 لاکھ 70 ہزار بڑھ کر 29 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی۔ اسی طرح ساگا 1300 سی سی ایل ایم ٹی 2 لاکھ 45 ہزار بڑھ کر 28 لاکھ 24 ہزار کی ہوگئی جبکہ ایکس 70 ایگزیکٹو اے ڈبلیو ڈی 8 لاکھ بڑھ کر 68 لاکھ 50 ہزار روپے کی ملے گی۔ ایکس 70 پریمئیم ایف ڈبلیو ڈی 9 لاکھ اضافے سے 73 لاکھ روپے کی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں