152

چین نے امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا

شنگائی (نیوز ڈیسک )امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے ، چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور چین کی ملٹری قیادت کے درمیان ڈائیلاگ منسوخ کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین کے وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے نتیجے میں ہم امریکاسے کلائمیٹ کی تبدیلی ،میری ٹائم سیفٹی مکنیزم پر بات چیت اور انسداد منشیات تعاون معطل کر رہے ہیں،چینی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کراس بارڈر کرائم پری وینشن کیلئے تعاون بھی معطل کر رہے ہیں،جبکہ امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے جواب میں مزید اقدمات بھی کر یں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں