240

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری،پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی،خبر پڑھ کرآپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس پر شہریوں نے خوشی اور راحت کا اظہار کیا ہے۔یواےای میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت میں 13 فیصد کمی کرتے ہوئے اگست میں 4.03 درہم فی لیٹر مقرر کی ہے۔ اسپیشل 95 کی قیمت 13.27 فیصد کمی کے بعد 3.92 درہم فی لیٹر جب کہ ای پلس 91 کی قیمت 13.5 فیصد کمی کر کے 3.84 درہم فی لیٹر مقرر کی ہے۔ قیمتوں میں کمی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلوں کا احسن قرار دیا اور کہا ہے کہ دیگر اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سامنے پیٹرول کی قیمت میں کمی یقیناً باعثِ راحت ہے۔ قیمت میں کمی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے حمیرا منصور نامی خاتون نے کہا کہ اس ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی توقع نہیں تھی۔ دبئی کے رہائشی ہارون الہتھو نے کہا کہ گاڑی کا پیٹرول ٹینک فلُ کروایا ہے جس کی قیمت 185 سے گھٹ کر 150 درہم ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔ چین اور یورپ میں صنعتی پیداوار میں کمی کی بناپرتیل کی طلب میں بھی نمایاں کمی ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے کم ہو گئی۔ خوردنی تیل گندم مکئی اور سویابین کے نرخ بھی گر گئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں