205

تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ ، عمران خان کو نااہل کرکے صادق اور آمین کا ٹائٹل واپس لینا چاہئے اسحاق ڈارنے کچھ اور ہی کہہ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیرخزانہ اسحق ڈارنے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں اور ممنوعہ فنڈنگ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جوبھی اس میں ملوث ہے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، پاکستان کو اِس حال تک پہنچانے والوں سے حساب لینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے تو عمران خان کو ناہل کرکے صادق اور آمین کا ٹائٹل واپس لینا چاہئے کیونکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے غلط بیانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کے روشنی میں وفاقی حکومت کو پارٹی پر پابندی کےلئے سپریم کورٹ کو لکھنا چاہئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں