146

اینڈرائیڈ فون کی میموری فل ہوجانے پر کیا کرنا چاہیئے؟

اسمارٹ فون کا استعمال آج کل بہت عام ہے اور اب ہم روزانہ کی بنیاد پر زیادہ تر چیزیں اپنے موبائل فون میں اسٹور رکھتے ہیں جس کے باعث ہمارے موبائل کی میموری بہت جلدی بھر جاتی ہے۔

اسی وجہ سے بہت سے فون میں مزید ایپس اسٹوریج نہیں بچتی ہے جو کہ لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

اسی وجہ سے فون کی میموری میں اضافہ کرنے کے لیے ایکسٹرنل میموری کارڈ کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے۔

اس مسئلے کے کے لیے دیگر ایپس کو بیرونی میموری میں منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ انٹرنل میموری میں خالی جگہ پیدا کی جا سکے۔
اس کے لئے آپ کو ان اسٹیپس کو فالو کرنا ہوگا۔

1۔ اسمارٹ فون کی سیٹنگ میں جائیں اور ایپس کو کلک کریں۔

2۔ اس ایپ کو منتخب کریں جسے بیرونی اسٹوریج میں منتقل کرنا ہےـ

3ـ ایپ کو منتخب کرنے کے بعد اسٹوریج کے آپشن کو استعمال کریں۔

4 ـ چیجنچ (تبدیل) کے آپشن کے ذریعے اسٹوریج کے مقام کا انتخاب کریںـ

5 ـ بیرونی اسٹوریج کو منتخب کرنے کے بعد ’موو‘ یعنی منتقل کے آپشن کو اختیار کیا جائےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں