243

یہ غلطی ہر کوئی کرتا ہے!!! دودھ کس وقت پینا صحت کیلئے مفید ہے؟

لاہور (ویب ڈیسک) دودھ ہم سب کی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے جسے صحت مند زندگی اور مضبوط ہڈیوں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دودھ پینے کا صحیح وقت کون سا ہے؟ جس طرح ہم وقت پر ناشتہ اور دیگر کام کرتے ہیں بالکل اس ہی طرح اگر ہم دودھ کو بھی صحیح وقت پر پیئیں گے تو ہی یہ ہمیں فائدہ پہنچائے گا۔ ماہرین صحت کے مطابق دودھ پینے کا بہترین وقت شام اور رات ہے، رات کو آپ سونے کے لیے لیٹنے لگیں تو چند منٹ پہلے دودھ پیئیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی جب کہ یہ حافظہ تیز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکے گا۔ دوسری جانب ایسے بچے جن کی عمر 5 سال سے کم ہے ان کے لیے دودھ پینے کا بہترین وقت صبح ہے اور ان کے لیے روزانہ صبح دودھ پینا فائدہ مند ہوگا۔ شام اور رات کو دودھ پینا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کیلشیئم جذب کرنے کے عمل کو بھی بہتر بناتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں