104

سابق شوہر کو ماہرہ خان پر بے حد فخر کیوں ہے ؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

کراچی (ویب ڈیسک) ماہرہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا۔ ماہرہ خان کی 2007 میں علی عسکری سے شادی ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا اذلان ہے تاہم یہ شادی چند سالوں کا سفر طے کرنے کے بعد ختم ہوگئی۔اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز میں قدم رکھا اور بےحد کم وقت میں شہرت حاصل کی، حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو میں سابق شوہر کے حوالے سےانکشاف کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر علی نے ہمیشہ سے مجھے سپورٹ کیا، ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی مجھ پر فخر کرتے ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ علی نے دیکھا ہے کہ میں نے کتنی جدوجہد کے بعد اپنا کیریئر بنایا ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں نے صحیح طریقے سے اس سفر کو طرے کیا ہے اس لئے میرے والدین کے علاوہ میرے شوہر سے زیادہ مجھ پر کوئی اور فخر نہیں کر سکتا۔ ماہرہ خان ان دنوں ساتھی اداکارہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی نئی فلم ’قائدِاعظم زندہ باد‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس نے ریلیز کے 4 دن میں ہی 16 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور معروف تاجر للت مودی نے بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو اپنا ہمسفر منتخب کرنے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی تاجر ان دنوں مالدیپ میں اپنی نئی ہمسفر چھٹیاں گزار رہے ہیں اور وہ ہمسفر کوئی اور نہیں بلکہ 1994 میں ملکہ حسن کا عالمی مقابلہ جیتنے والی سشمیتا سین ہیں۔ جی ہاں سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی چیئرمین و نامور تاجر للت مودی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ ان خبروں کا آغاز للت مودی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر ہونے کے بعد ہوا۔ آئی پی ایل کے بانی نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی مختلف ممالک گھوم کر لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی آدھی زندگی (better half) سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں