122

ایمن سلیم کا ارسلان نصیر کیساتھ کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ نےمداحوں کو بتادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے اور ساتھی اداکار ارسلان نصیر کے رشتے کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔ایمن سلیم اور ارسلان نصیر نے اپنی پہلی سیریل ’’چپکے چپکے‘‘ سے شوبز انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھا جو کہ رمضان کا خصوصی سیریل تھا جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا، ایمن اور ارسلان نے اپنی آن اسکرین کیمسٹری سے ناظرین سے بے پناہ پہچان اور محبت حاصل کی۔حال ہی میں ایمن سلیم نے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے اور ساتھی اداکار ارسلان نصیر کے رشتے کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔ایمن سلیم اور ارسلان نصیر نے اپنی پہلی سیریل ’’چپکے چپکے‘‘ سے شوبز انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھا جو کہ رمضان کا خصوصی سیریل تھا جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا، ایمن اور ارسلان نے اپنی آن اسکرین کیمسٹری سے ناظرین سے بے پناہ پہچان اور محبت حاصل کی۔حال ہی میں ایمن سلیم نے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کیا۔ انسٹاگرام پر ایک مداح نے ایمن سلیم سے سوال کیا کہ وہ اور ارسلان حقیقی زندگی کی جوڑی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ایمن نے بتایا کہ میں اور ارسلان ہمیشہ سے صرف دوست رہے ہیں۔ درحقیقت، میں فین پیجز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ ہمارے ساتھ جوڑے کی طرح برتاؤ نہ کریں۔ ایمن سلیم نے کہا کہ یہ بہت عجیب اور غیر آرام دہ ہو سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اس کا احترام کریں گے اور سمجھیں گے۔ واضح رہے کہ ایمن پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں، سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں