111

یہ کس معروف پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جنہیں ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارائیں انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے ڈراموں سے متعلق مداحوں کو گاہے بگاہے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔بعض اوقات اداکارائیں اپنے بچپن کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی معروف اداکارہ نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے فراخ اور سیاہ رنگ کی چوڑیاں پہن رکھی ہیں اور مسکرا رہی ہیں۔ آپ یقیناً نہیں پہچان سکے ہوں گے کہ یہ کونسی کی اداکارہ ہیں۔ چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اداکارہ ان دنوں ایک ٹی وی شو میں شوہر کے ساتھ میزبان کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ یہ معروف اداکار آغا علی کی اہلیہ و اداکارہ حنا الطاف ہیں۔ اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی کورونا کے دنوں میں سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ دوسری جانب پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ عزیکہ ڈینیئل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟ اس حوالے سے ان کے بیان پر مداح حیران رہ گئے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اذیکہ ڈینئل اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟ اگر نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ اداکاری سے قبل کس شعبے میں ملازمت کرتی تھیں۔ عزیکا ڈینیل نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل وہ قومی ایئرلائن( پی آئی اے) میں ملازمت کیا کرتی تھیں۔گزشتہ دنوں میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے قومی ایئرلائن میں ملازمت کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قومی ایئر لائن میں اندرون ملک پروازوں کے لیے کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں