188

واٹس ایپ کا ایموجیز کی تعداد بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ ایموجی (Emoji) ڈے کے موقع پر انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے ایموجیز کی تعداد بڑھا کر مکمل رینج فراہم کر دی جائے گی۔اس سے قبل صارفین پیغامات اور گروپ چیٹس پر ردِعمل ظاہر کرنے کے لیے صرف 6 ایموجیز استعمال کر سکتے تھے، جسے اب مکمل ایموجی کی بورڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ گفتگو کو جاندار اور پرلطف بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ ورلڈ ایموجی ڈے ہر سال 17 جولائی کو منایا جاتا ہے۔میٹا نے دورانِ گفتگو استعمال ہونے والے ایموجیز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ صارفین کو ایموجیز کی مزید رینج کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد ملے، یہ نئے ایموجیز بھی 17 جولائی سے ہی فراہم کیے جائیں گےایموجیز میسجز کے دوران جذبات کو بہترین انداز میں اظہار کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ایموجیز پر انحصار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں