91

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا کب ہوگا ؟؟تاریخ بارے پتا چل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)روایتی حریف پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں اگلے ماہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے سے مد مقابل ہوں گے۔ایشیا کپ کے شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہونیوالا میگا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں