247

شہزاد رائے کو شاہد آفریدی نے کیا تحفہ دیا؟جان کر آپ یقین نہیں کر یں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کو سابق کپتان شاہد آفریدی نے خاص تحفہ دے دیا۔شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سیاہ رنگ کی قمیض شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ لالا! آپ کے شاہد آفریدی اسٹور کی طرف سے اس شلوار قمیض اور میری پسندیدہ پشاوری چپل کے تحفے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے محبت بھرے، دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک مداح نے کہا ہے کہ دوست ہو تو ہمارے لالا جیسا، مداح نے مزید کہا ہے کہ سب سے بڑھ کر جو مسکراہٹ آپ چہرے پر سجائے ہوئے ہیں وہ انمول ہے۔خاتون صارف نے کہا ہے کہ شلوار قمیض تو اچھے ہیں لیکن پشاوری چپل نظر نہیں آ رہی۔اویس نامی صارف نے کہا ہے کہ ہم غریب مداحوں کو بھی تحفہ دے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں