212

‘رانا ثنا کا کیس پی ٹی آئی نے نہیں بنوایابلکہ۔۔۔ فواد چوہدری نے رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس کو جھوٹا قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف ہیروئن کے کیس کوجھوٹا قرار دے دیا ۔ کہ رانا ثنا کا کیس پی ٹی آئی نے نہیں بنوایا،اینکر پرسن جاوید چوہدری نے پوچھا کہ کیس کس نے بنوایا پھر؟اس پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سوال رانا صاحب سے کریں ، کھلی باتیں ہیں ،رانا ثنا اسمبلی میں یہ بتا چکے ہیں۔اینکر پرسن نے پوچھا کہ شہریا ر آفریدی نے حلف اٹھا کر کہا کہ ہیروئن برآمد ہوئی ،فواد چوہدری نے جواب دیا کہ انہوں نے غلط کیا ، جب یہ کیس کابینہ میں آیا تو میں نے سوال کیے تو اس کیس کے متعلقہ افسر کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے یہ کیس بنانے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فضول کیس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں