257

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی عید کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے عید پر پانچ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاق کے بعد پنجاب نے بھی عید پر جمعہ سے منگل تک پانچ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا، عید پر پانچ دن عام تعطیل ہوگی۔ خیال رہے وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک میں 8 جولائی سے 12 جولائی تک عام تعطیل ہوگی۔ واضح رہے پاکستان میں عید الضحیٰ کا پہلا دن اتوار 10 جولائی کو ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں نجی اور غیر منافع بخش دفاتر کے لیے چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان دونوں سیکٹرز کے لیےعید الاضحی کی تعطیلات کا آغاز بروز جمعہ 9 ذی الحجہ 1443 ھ جبکہ 12 ذی الحجہ چھٹی کا آخری دن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں