189

عمران خان کی گوگی اور گوگے ملک میں لوٹ مار کر رہے تھے، وفاقی وزیر داخلہ نے اور کیا کہہ دیا کہ کھلاڑی آگ بگولہ ہو گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، دیوار سے لگایا جارہاہے،عمران خان بتائیں کہ2014 کادھرنا کس کے کہنے پر دیا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ کے فرح گوگی اور گوگے ملک میں لوٹ مار کر رہے تھے، کیا آپ سے کرپشن کا پوچھنا ہراساں کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بتائیں کہ آٹا، چینی و گھی کی قیمتیں کیسے بڑھیں؟ عمران خان نے توشہ خانہ کا جواب آج تک نہیں دیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں خود جھوٹےمقدمے میں قید رہا ہوں، اگرمنشیات کا الزام ثابت ہوجائے تو سخت سزادی جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی کرپشن کیخلاف انکوائری کرو تو غداری ہے، سکون سے بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے مخالفین کے ساتھ یہ سب کرتے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں