274

شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ،ایپل آئی فون 14 سیریز، قیمت جان کر یقین نہیں آئیگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایپل کے نئے آئی فونز ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ،ایپل کی جانب سے آئی فون 14 سیریز کے 4 فونز پیش کئے جائیں گے جن میں آئی فون 14، 14 پلس یا میکس (اس فون کے ممکنہ نام)، 14 پرو اور 14 پرو میکس شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کی قیمت گزشتہ سال کے آئی فون 13 پرو اور 13 پرو میکس کے مقابلے میں 100 ڈالرز زیادہ ہوگی،آئی فون 14 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز جبکہ 14 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز دونوں کے 128 جی بی اسٹوریج والے ورژن سے شروع ہوگی،اس کے نتیجے میں آئی فون 14 پرو میکس ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بن جائے گا ۔ آئی فون 14 اور 14 پرو میکس میں ایپل کا نیا اے 16 بائیونک پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 128 جی بی سے ایک ٹی بی تک اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے،دونوں میں آل ویز آن 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ بیک پر مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا۔ آئی فون 14 پرو میں 6.1 انچ جبکہ 14 پرو میکس میں 6.7 انچ کی اسکرین ہوگی جس کا سب سے مہنگا ورژن (ایک ٹی بی اسٹوریج والا ماڈل) 1699 ڈالرز تک کا ہوسکتا ہے،آئی فون 14 پلس یا میکس اس سال منی ماڈل کی جگہ لے گا اور اس میں 6.7 انچ کا بڑا ڈسپلے دیا جائے گا۔2017 کے بعد یہ ایپل کے اولین آئی فونز ہوں گے جن میں سیلفی کیمرے کیلئے نوچ ڈیزائن استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ پنچ ہول ڈیزائن دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں