274

موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں بجٹ منظور,درآمدی موبائل فونز پر سو روپے سے 16 ہزارروپے تک لیوی عائد ، سینما،فلم پروڈکشن کے درآمدی آلات پرڈیوٹی ختم کردیا گیا۔درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے،فنانس بل کےمطابق بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فونز پر 100 روپے اور 100 ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔بجٹ میں دو سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی عائد، 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے لیوی،5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار لیوی، 7 سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے لیوی جبکہ 701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کیا گیا۔
فنانس بل 2022 کے مطابق سینیما، فلم پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن کے درآمدی آلات پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی،پروجیکٹرز، سکرین، تھری ڈی گلاسز، ڈیجیٹل لاؤڈسپیکرز، ایمپلیفائر، میوزک ڈسٹریبیوشن سسٹم اور دیگر اشیاء پر ڈیوٹی ختم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں