180

بلدیاتی انتخابات میں کس نےرکاوٹ ڈالی؟الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں تمام حکومتوں اور جماعتوں کو رکاوٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ تمام حکومتوں اور سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات میں مشکلات کھڑی کی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے رکاوٹوں کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کو ممکن بنایا، صوبہ سندھ اور بلوچستان کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کو بھی ممکن بنایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں ناخوش گوار واقعات پر آئی جی سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں پولنگ عملے کی غیر موجودگی، بیلٹ پیپرز کی بے ضابطگی، اور خاتون پریذائیڈنگ افسر کو ہراساں کئے جانے کے معاملے پر بھی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا جلد اجلاس ہوگا، الیکشن کمیشن نے پی پی 167 لاہور میں فائرنگ کے واقعات کا بھی نوٹس لے لیا ہے، اور 3 رکنی انکوائری کمیٹی سے 10 دنوں میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران 2 اموات جبکہ 2015 میں تعداد 15 تھی، اسی طرح حالیہ بلدیاتی انتخابات میں 10 جبکہ 2015 میں 13 واقعات ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں