26

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس: عدالت سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی چار مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ جمشید اقبال چیمہ، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، ندیم عباس بارا عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس دانستہ طور پر ملزمان کو شامل تفتیش نہیں کر رہی، ملزمان شامل تفتیش ہونے کیلئے جاتے ہیں تو وہاں تفتیشی موجود نہیں ہوتا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمان آج ہی پولیس کے روبرو پیش ہو کر شامل تفتیش ہوں۔ ملزمان طارق اقبال، عدیل، زمان خان، افضال عظیم، حسان نیازی، مراد راس اور یاسر گیلانی نے عبوری ضمانتیں دائر کیں۔ ملزمان رہنماؤں نے تھانہ شاہدرہ، بھاٹی گیٹ، شفیق آباد اور گلبرگ میں درج مقدمہ میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں