151

واٹس ایپ کا کاروباری افراد کیلئے زبردست سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ، بڑی خوشخبری

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لئے دن بہ دن مختلف اور نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاہم اب واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے تجرباتی طور پر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کے لیے بزنس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کی مدد سے پہلی بار کسی بھی کاروبار کے بارے میں ایپلی کیشن کے اندر ہی پراڈکٹ اور سروسز کو تلاش کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

اس فیچر کو کاروبار کی ہزاروں کیٹگریز بشمول فوڈز، ریٹیل اور مقامی خدمات پپر ٹیسٹ کیا جائے گا اور اسے فی الحال برازیل میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاہم جلد ہی اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

اس فیچر کی مدد سے استعمال کندگان کو ایپلی کیشن کے اندر ہی موجود ڈائریکٹری میں شاپس ڈھونڈنے کی سہولت دی گئی ہے، جو کہ فیس بک کی جانب سے اپنی خدمات میں بہترین ای کامرس کی سہولیات فراہم کرنے کا حالیہ فیچر ہے۔

اس میسیجنگ ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف چھوٹی کمپنیاں بلکہ بڑے کاروبار بھی API( سافٹ ویئر انٹرفیس) کے ذریعے اس نظام سے منسلک ہوسکیں گے، جس سے ان کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں