154

نہ لائن، نہ انتظار، شہریوں کی ایک اور مشکل آسان ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )محکمہ خزانہ پنجاب اور پی آئی ٹی بی کا محصولات کی وصولی کا ای پے منصوبہ، ای پے پنجاب سے ٹیکس وصولی 90 ارب روپے سے تجاوز کر گئی.تفصیلات کےمطابق ای پے پنجاب سے محصولات کی وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ای پے پنجاب سے ٹیکس وصولی 90 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ڈائون لوڈز 1 ملین‘ آن لائن ٹرانزیکشنز 1 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ گئیں۔ای پے پنجاب محکمہ خزانہ پنجاب اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ای پے کے باعث 10 محکموں کے 23 ٹیکسوں کی ادائیگی گھر بیٹھے ممکن ہو چکی ہے۔ای پے ایپ سے سیلز ٹیکس کی مد میں 57 ارب‘ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 9 ارب وصول ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں