149

پاس ورڈ کے بغیر ای میل استعمال کرنے کی سہولت متعارف

مائیکرو سافٹ صارفین کے لئے پاس ورڈ کے بغیر ای میل استعمال کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اب تک کی سب سے بہترین سہولت قرار دی جاچکی ہے جس میں ای میل کو بغیر پاسورڈ کے کھولا جاسکتا ہے جس کو پاس ورڈ لیس فیچر کا نام دیا گیا ہے۔

اب صارفین کو ای میل لاگ ان کرنے کے لیے آئی ڈی درج کرنے کے بعد پاس ورڈ درج نہیں کرنا ہوگا بلکہ وہ متبادل آپشن استعمال کر کے ای میل لاگ ان کرسکیں گے۔

صارفین کو تصدیقی ایپ، ونڈوز ہیلو، سیکیورٹی کی اور ایس ایم ایس یا ای میل ویری فکیشن کوڈ کے ذریعے بھی لاگ ان کی سہولت ہوگی۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو سب سے پہلے اپنے آئی ڈی سےپاس ورڈ کو ختم کرنا ہوگا جس کے بعد صارف کو اکاؤنٹس۔مائیکروسافٹ۔کام پر لاگ ان کر کے سیکیورٹی آپشن کو کھولنا ہوگا۔

جس کے بعد اُس کے سامنے اضافی سیکیورٹی سیکشن کھلے گا، اُس پر کلک کرنے کے بعد اکاؤنٹ پاسورڈ لیس ہوجائے گا۔

جیسے ہی صارف اس کی تصدیق کرے گا، اُس کے بعد سے ای میل بغیر پاس ورڈ کے لاگ ان ہوسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں