167

کیا آپ کا انٹرنیٹ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ ٹریفک پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق منگل کی سہ پہر کے بعد سے پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انٹرنیٹ کی خرابی کی وجہ سے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور انہیں واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ سروس پرووائڈر کمپنی نیاٹیل کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے سسٹم میں خرابی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سروس متاثر ہوئی ہے ، فی الحال یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ مسئلہ کب تک دور ہو پائے گا۔ بعد ازاں ایک ٹویٹ میں نیاٹیل کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ اگلے دو گھنٹوں میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں