127

بلوچستان کی معدنیات سے فائدہ اٹھانے کیلئے صوبائی حکومت کا میٹل پارک بنانے کا فیصلہ

بلوچستان کی معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے صوبائی حکومت نے میٹل پارک بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

معدنی وسائل کی موجودگی کسی بھی خطےکی ترقی کی علامت سے کم نہیں، اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے پناہ معدنیات سے نوازا ہے۔ صوبے میں معدنیات، ماہی گیری اور تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جن کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

صوبائی حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار پاکستان اور محکمہ معدنیات و معدنی ترقی بلوچستان کے اشتراک سے بلوچستان میٹل پارک کےقیام فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان میں سونے تانبے اور کرومائیٹ سمیت 17 سے زائد قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ وقت کا انتظار کئے بغیر ان وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ بلوچستان میٹل پارک کے قیام اور معدنیات کے مزید ذخائر کے تلاش کے لئے کئی کمپنیاں پہلے دلچسپی ظاہر کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں