624

شہد زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو کیا ہوتاہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کھانے پینے میں اعتدال صحت مندی کی ضمانت ہوتا ہے۔ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند چیز بھی اگر حد سے زیادہ استعمال کی جائے تو نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ اب شہد ہی کو لیجیے، جس کے طبی فوائد سے سبھی آگاہ ہیں لیکن ماہرین نے اس کے کثرت استعمال سے سختی سے منع کر دیا ہے۔ ویب سائٹ’ہیلتھ شاٹس‘ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح چینی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اگر شہد زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ ”شہد میں بھی شوگر اور کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں اور وہ بھی بہت زیادہ مقدار میں۔ چنانچہ جب شہد زیادہ استعمال کیا جائے تو آدمی کے جسم میں بلڈ شوگر بہت بڑھ جاتی ہے۔ اگر وہ شخص شوگر کا مریض ہو تو اس کی صحت کے لیے یہ انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔“ماہرین کے مطابق شہد بلڈپریشر کو کم رکھنے کے لیے بہترین چیز ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال انسان کو کم بلڈپریشر کے عارضے یا ہائپوٹینشن کا مریض بنا سکتا ہے اور دل کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اسی طرح شہد کا زیادہ استعمال معدے کے مسائل، موٹاپے اور دانتوں کی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں