308

شکر والی کافی پینے کی عادت بھی زندگی بڑھا سکتی ہے

بیجنگ(نیوز ڈیسک )چینی ماہرین نے مسلسل سات برس تک لاکھوں افراد پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ کافی میں شکر ہو یا نہ ہو تب بھی اس سے زندگی کی طوالت پر فرق پڑ سکتا ہے۔ بالخصوص شکر والی کافی کے صحت پر بہتر اثرات دیکھے گئے ہیں جو ایک تعجب کن نتیجہ ہے اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔چین کی سدرن میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے برطانوی بایو بینک سے 171,000 بالغ افراد کا ڈیٹا لیا ہے اور ان کا سات برس تک مطالعہ کیا ہے۔ اس میں دیکھا گیا ہے کہ روزانہ ڈیڑھ سے ساڑھے تین کپ چینی والی کافی پینے سے قبل ازوت موت کا خطرہ 31 فیصد کم ہوجاتا ہے اور بغیر شکر کے کافی پینے والوں میں موت کی شرح 21 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔سروے میں شریک تمام افراد دل کے مرض اور کینسر وغیرہ سے دور اور بظاہر تندرست تھے۔ تاہم ان سے بالخصوص کافی پینے کے متعلق پوچھا گیا اور یہ عمل سات برس تک جاری رہا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں