126

میٹا نے فیس بُک کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کردی

نیویارک (ویب ڈیسک) فیس بُک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کی ہے جو فیس بک، انسٹاگرام، میسنجر، اور دیگر میٹا پروڈکٹس پر لاگو ہے لیکن اس میں واٹس ایپ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے سے میٹا نے اپنی ویب سائٹ کی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے بعد کمپنی صارفین کا استعمال نہیں کرسکے گی، نہ صارفین کا ڈیٹا جمع کیا جاسکے گا اور نہ ہی کمپنی صارفین کا ڈیٹا شیئر کرسکے گی۔میٹا کی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ کمپنی صارفین کو یہ سمجھانے میں ضرور مدد کرے گی کہ صارفین کا ڈیٹا کس طرح استعمال کیا جاسکے گا۔بلاگ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اس نئی پرائیوسی پالیسی کا مقصد صارفین کے ڈیٹا کے معاملات میں مزید شفاف ہونا ہے۔کمپنی نے یہ بھی کہا کہ انسٹاگرام، فیس بُک اور میسنجر کے صارفین کو میٹا کی نئی پرائیوسی پالیسی کی تبدیلی سے متعلق نوٹیفیکیشن موصول ہوں گے جس میں اس نئی پرائیوسی پالیسی کے رواں سال 26 جولائی سے نافذالعمل ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں