147

سام سنگ کا مڈرینج اسمارٹ فون گلیکسی وائیڈ 5 متعارف

سام سنگ کمپنی کی جانب سے گلیکسی وائیڈ 5 کے نام سے ایک مڈرینج اسمارٹ فون متعارف کرادیا گیا ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہے جو اے 22 کا بھی حصہ تھا جبکہ اس میں 2 کورٹیکس اے 76 کورز، ایک مالی جی 57 ایم سی 2 جی پی یو اور 2.77 جی بی پی ایس 5 جی موڈیم، وائی فائی 5 اور بلیوٹوتھ 5.1 سپورٹ موجود ہے۔

فون میں 6.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے وی شیپ نوچ میں سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پپکسل کا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

گلیکسی وائیڈ 5 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون کی قیمت 385 ڈالرز (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں