199

چمکدار گلابی آسمان، دیکھنے والے رہ گئے حیران

قدرتی مناظر ایسے ہوتے ہیں جو انسانی سوج کو دنگ کر کے رکھ دیتے ہیں۔

یہ مناظر کسی انسانی کی وجہ سے یا پھر کسی سائنٹفک طریقے سے لوگوؓ کو لطف اندوز کرنے کے لئے بنائے نہیں جاتے بلکہ یہ قردت کے وہ کرشمات ہیں جو انسانی ذہن اور سوچ سے بالا تر ہیں۔

ایسے ہی ایک قدرتی منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھائی دی ہے جس میں آسمان کو گلابی اور بھرپور انداز میں چمکتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

یہ خوبصورت نظارہ تسمانیہ میں دیکھا گیا، جس کو دیکھنے والے مسحور ہوگئے, اس منظر کو ایک فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا اور پھر ویڈیو جاری کی۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس ویڈیو کو مختلف پلیٹ فارمز پر بھی دیکھا، جن میں سے کچھ نے ایسا منظر پھیلنے بھی دیکھنے کا دعویٰ کیا۔

اس حوالے سے ماہرین نے اپنئ رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلکیات کی زبان میں اسے ‘اورورا بوریلیس’ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ ایک قدرتی عمل ہے جس میں شمسی ہوا کے ذرات زمین کے ماحول میں داخل ہوتے ہیں، عام طور یہ ایسے نظارے بلند، کھلے مقامات والے علاقوں میں دیکھے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں