147

کابل میں ڈرون حملے میں ہلاک شخص امریکی امدادی گروپ کا کارکن نکلا

کابل میں ڈرون حملے میں ہلاک شخص امریکی امدادی گروپ کا کارکن نکلا، زیماری احمدی نے امریکا میں پناہ کیلئے درخواست بھی دے رکھی تھی۔

امریکی اخبار کے مطابق زیماری احمدی یو ایس امدادی گروپ کا پرانا کارکن تھا۔ فوٹیج کے مطابق احمدی ڈرون حملے کے وقت پانی کے کین گاڑی میں لوڈ کر رہا تھا۔ ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 افراد مارے گئے تھے۔ 29 اگست کے حملے میں امریکا نے داعش حملہ آور کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں