136

آئی فون 14 کب متعارف کرایا جائے گا؟ممکنہ تاریخ منظر عام پر آگئی

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) کئی ماہ سے ایپل کے فلیگ شپ ا سمارٹ فون آئی فون 14 کے فیچرز اور دیگر معاملات کے حوالے سے خبریں لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، اب آئی فون 14 کی لانچنگ تقریب کی ممکنہ تاریخ کے متعلق بتایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل آئی فون کا 14 واں ایڈیشن اس سال ستمبر کی 13 ویں تاریخ کو لانچ کیا جائے گا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کیوپیٹینو میں قائم یہ کمپنی اپنی تمام تقاریب منگل کے دن منعقد کرتی ہے۔گزشتہ آئی فون لانچز کو دیکھا جائے تو ان کی لانچنگ کی تقریبات عموماً ستمبر کے وسط میں کسی منگل کوئی منعقد کی گئیں تھیں، جس کا مطلب ہے کہ اس سال یہ تقریب 13 ستمبر کو متوقع ہے۔ایپل کی جانب سے ماضی میں آئی فون کی لانچنگ تقریبات عموماً ایپل ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئیں لیکن کووڈ-19 کی عالمی وباء کے دوران کمپنی کو یہ تقریب آن لائن منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔ فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ اس سال ایپل یہ تقریب آن لائن منعقد کرے گا یا شرکاء بذاتِ خود اس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ایپل اس معاملے میں کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں لینا چاہتا کہ حال میں بڑھتے کووڈ کیسز کے سبب اپنے فیصلے کو واپس لینا پڑے۔ لہٰذا کمپنی اس بات کا فیصلہ تقریب منعقد ہونے سے تھوڑا عرصہ پہلے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں