141

عائزہ اور دانش کی نیہا ککڑ کے ہمراہ تصویر، معاملہ کیا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

عائزہ خان اور ان کے شوہر اداکار دانش تیمور کی جانب سے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں عائزہ اور دانش کے علاوہ نیہا اور گلوکار روہن پریت سنگھ بھی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی ملاقات دبئی میں ہوئی تاہم عائزہ اور دانش کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

عائزہ خان نے تصویر پر دِل والا ایموجی بنایا جب کہ گلوکارہ نیہا ککڑ نے بھی پوسٹ پر اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے عائزہ اور دانش کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں کی تعریف کی۔

مذکورہ تصویر کو اب تک کئی لاکھ صارفین لائک کرچکے ہیں جب کہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں