131

فیس بک نے ’لوکیشن ہسٹری‘ اور اس سے متعلقہ دیگر فیچرز کے خاتمے کا اعلان کر دیا

نیویارک(نیوز ڈیسک) فیس بک نے ’لوکیشن ہسٹری‘ اور اس سے متعلقہ دیگر فیچرز کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق لوکیشن ہسٹری کے ساتھ جن دیگر فیچرز کو ختم کیا جا رہا ہے ان میں بیک گراؤنڈ لوکیشن، ٹائم الرٹ،موسم کے متعلق الرٹ، قریبی دوستوں کے متعلق اطلاع سے متعلق فیچر Nearby Friendsوغیرہ شامل ہیں۔ فیس بک کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیچرز 31مئی کے بعد ایپلی کیشن پر میسر نہیں ہوں گے۔ تاہم صارفین اپنی لوکیشن ہسٹری یکم اگست 2022تک ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ اس کے بعد یہ ہسٹری مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ان فیچرز کے خاتمے کے باوجود سوشل میڈیا کمپنی دیگر مقاصد کے لیے صارفین کی لوکیشن کے متعلق ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں