141

1965 کی پاک بھارت جنگ: تیسرا دن بھی پاکستان کی مسلح افواج کے نام رہا

اسلام آباد: 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ جنگ ستمبر کا تیسرا دن بھی پاکستان کی مسلح افواج کے نام رہا۔

بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری کی اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کا خوف دور کرنے کی کوششیں کرتے رہے جبکہ پاک آرمی اور فضائیہ کے دشمن پر تابڑ توڑ حملے جاری رہے۔

چھمب سیکٹر میں شدید لڑائی ہوئی اور بھارت کے 500 فوجیوں کو قیدی بنا کر 15 ٹینکوں سمیت اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر جو بعد میں میجر جنرل بنے، انہوں نے غلطی سے بھمبر سیکٹر کی ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی کاپٹر اتارا لیا لیکن حاضر دماغی سے وہاں پر موجود 30 بھارتی سپاہیوں کو جنگی قیدی بنالیا۔ نصیر اللہ بابر نے بھارتی فوجیوں کو یہ تاثر دیا کہ پاکستانی فوج نے ان کا محاصرہ کرلیا جبکہ اس وقت نصیر اللہ بابر کے پاس صرف ایک پستول تھا۔

یہی نہیں، پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 میں سے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ فلائٹ لیفٹیننٹ حکیم اللہ اور فلائٹ آفیسر عباس مرزا نے دو بھارتی طیاروں کو پسرور ائیر فیلڈ پر اتار لیا۔ فلائٹ لیفٹیننٹ حکیم اللہ بعد میں چیف آف ائیر سٹاف بنے۔ بھارتی طیارے کے پائلٹ اسکواڈرن لیڈر برج پال سنگھ کو جنگی قیدی بنا لیا گیا جو بعد میں بھارتی فضائیہ کا ائیر مارشل بنا۔ اس معرکے میں دو بھارتی طیارے بھاگ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں