361

دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری ، پاکستانی پاسپورٹ کونسی پوزیشن پر آگیا؟ پریشان کن خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے عدم اعتماد کی

تحریک مسترد کرنے اور وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد اب معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور سیاسی صورتحال کشیدہ ہے لیکن اس دوران پاکستانیوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر یہ ہے کہ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا درجہ بہتر ہونے کی بجائے مزید گر گیاہے جبکہ ماضی میں عمران خان عزت بڑھانے کا دعویٰ کرتے آئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہینلے گلوبل کی جانب سے سال 2022 کے طاقتور ترین اور دنیا کے سب سے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کا 109 واں نمبر ہے ،یعنی دنیا کے سب سے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہے ۔پاکستان کے بعد شام کا 110 ، عراق 111 اور افغانستان کا آخری نمبر 112 واں ہے ۔دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بدستور جاپان اور سنگا پور کا ہے جس کے شہری بغیر ویزے کے 192 ممالک میں جا سکتے ہیں، برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے جسے 187 ممالک میں بغیر ویزا رسائی حاصل ہے جبکہ امریکہ کا نمبر چھٹا ہے ۔پاکستان کے دو قریبی دوست ممالک سعودی عرب اور چین اس

فہر ست میں 66 ویں نمبر پرہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں