370

یہ نوجوان لڑکا پاکستان کی کونسی مشہور ترین شخصیت ہے؟جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

ڈپٹی اسپیکر قاسم شاہ سوری نے کل جب تحریکِ عدم اعتماد کو مسترد کیا تو لاکھوں لوگوں نے ان کو

ہیرو قرار دیا۔ کل تاریخی فیصلہ سنانے کے بعد قاسم شاہ سوری کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں۔ وہیں ہزاروں لوگوں نے ان کو ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کر دیا۔قاسم شاہ سوری صرف سیاست میں ہی مشہور نہیں ہیں بلکہ یہ ہیوی بائیک رکھنے اور چلانے کے بھی بڑے شوقین ہیں۔ یہ بلوچستان میں اکثر اپنی ہیوی بائیکس پر سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے پاس ہانڈا سٹیڈ 400 بھی ہے جس کی اس وقت قیمت 2 سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کے قریب ہے۔ قاسم شاہ کو بچپن سے ہی موٹر بائیک رکھنے کا شوق تھا یہ ماضی میں بھی ہیوی بائیکوں پر ریلیوں میں سفر کر چکے ہیں۔قاسم شاہ سوری جنوری 1969ء کو کوئٹہ کے خلجی پشتون خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا طب کا کاروبار تھا جو 1997ء میں والد کی وفات کے بعد قاسم نے سنبھالا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ اسلامیہ اسکول سے حاصل کی اور 1988ء کو فیڈرل گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیا۔ انہوں نے 1990ء میں سیاسیات میں بیچلر کی سند اور 1992ء میں بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی سند بھی حاصل کی۔ان کے پاس یاماہا انڈریورو 100 بھی ہے اور اس کے علاوہ دیگر نئے ماڈل کی ہیوی بائیک بھی موجود ہیں۔ یہ 1996ء سے پاکستان تحریک انصاف سے منسلک ہیں مگر 2007 سے باقاعدہ رکن بنے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اگست 2018 کو ان کو ڈپٹی اسپیکر مقرر کیا گیا۔قاسم شاہ سوری نے اپنے اکثر انٹرویو میں پاکستان میں ٹورزم کو بڑھانے پر غور کیا۔ یہ نوجوانوں کو اپنے شوق کی تکمیل کرنے کی ہدایات بھی دیتے رہتے ہیں۔ ان کے پاس پرانے زمانے کی ہانڈا اور یاماہا کی بائیکیں بھی موجود ہیں۔

ان کی والدہ نومبر 2018 میں کینسر کے مرض سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں