128

ٹک ٹاک صارفین کے لیے اچھی خبر

دنیا بھر میں مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر صارفین اب 10 منٹ تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک پر پہلے مختصر دورانیے کی ویڈیو کا آپشن تھا جسے گزشتہ سال بڑھا کر تین منٹ تک کر دیا گیا تھا البتہ اب کمپنی نے اس دورانیہ میں مزید تبدیلی کرکے اسے دس منٹ کردیا ہے۔

مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ‘ٹک ٹاک’ کی انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر کے صارفین کو 10 منٹ تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا اختیار دینا شروع کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہم 10 منٹ طویل تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرا کر خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کا نئے فیچر کا اعلان

اس حوالے سے ٹک ٹاک انتظامیہ کا مزید کہنا ہےکہ ہمیں امید ہے کہ یہ (فیچر) دنیا بھر میں ہمارے تخلیق کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید بڑھائے گا۔

یااد رہے کہ اس سے قبل فیس بک نے بھی 60 سیکنڈ تک کی مختصر ویڈیو ریل کی سہولت کا اعلان کیا تھا۔

یوٹیوب کی جانب سے بھی مختصر ویڈیو شارٹس پر توجہ دی جارہی ہے تو ٹک ٹاک نے یوٹیوب کی طرز پر بڑی ویڈیو کے لیے گنجائش پیدا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں