500

ٹیکنو Spark 8C منا سب قیمت میں ایک شاندار اسمارٹ فون، ٹیکنو یوزر کے کام کی خبر آ گئی

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)دور حاضر کے ٹیکنالوجی سے بھرپو ر زمانے میں موبائل کاہونا اور اس کا

استعمال ایک اہم جزو بن چکا ہے، موبائل فون ناصرف اعلیٰ شخصیت کی علامت ہے بلکہ ساتھ ہی روز مرہ زندگی کی ضرورت بھی ہے۔ہزارو ں سے لیکر لاکھوں روپے کی مالیت کے اسمارٹ فون مارکیٹ میں موجود ہیں۔ ہماری ریسرچ کے مطابق صارفین کی توجہ کا مرکز وہ اسمارٹ فون ہیں جو یا تو ڈیزائن کے لحاظ سے بہترین ہوں یا کیمرہ کے اعتبار سے، لیکن اس کے علاوہ سب سے اہم فیچر ہے کسی بھی اسمارٹ فون کی اسٹوریج ۔اب بات کرتے ہیں ایک ایسے اسمارٹ فون کی جس میں یہ تمام خصوصیا ت شا مل ہیں اور وہ ہے Spark 8C۔Spark 8C ٹیکنو موبائل کی جانب سے لانچ ہونے والا تازہ ترین اسمارٹ فون ہے جسے گزشتہ ہفتے ایک شاندار لانچ ایونٹ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون ٹیکنو موبائل کی مقبول ترین سیزیر کا جدید اسمارٹ فون ہے۔ یہ اسمارٹ فون اپنے فیچرز کے اعتبار سے ایک شاندار انتخاب ہے جو موبائل صارفین کی تمام تر ضروریات کو بہترین انداز میں پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈ یزائن کی بات ہو یا کیمرہ کوالٹی کی، یہ اسمارٹ فون پہلے سے جدید اور ٹیکنالوجی سے بھرپور مزین ہے لیکن اس کا سب سے قابل ذکر فیچر اس کی اسٹورریج ہے جسے Memory Fusion کے ایک خاص فیچر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے Virtual RAM Expansion سے بھی مستفید ہوا جا سکتا ہے۔Memory Fusion کے فوائد کی بات کریں تو یہ ایک ایسا فیچر ہے جس سے اس اسمارٹ فون کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ Spark 8C اسٹوریج کی دو اقسام 3+64 اور 4+128 میں دستیاب ہے جس میں Memory Fusion کے جدید فیچر کے استمال سے RAM 3GB کا اضافہ کیا جا سکتا ہے جو Memory Fusion کے جدید فیچر کو استعما ل کرتے ہوئے 6+64اور 7+128 ہو جائے گی جس کی مدد سے نہ صرف اسمارٹ فون کی سٹوریج میں اضافہ ہو گا بلکہ پرفارمنس اور ملٹی میڈیا کے استعال کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوگی۔ اب چاہے اپنی پسند کی فلمیں دیکھنی ہوں یا بھاری بھرکم اسٹوریج والی گیم ڈاؤن لوڈ کرنی ہوں، Spark 8C کے ساتھ سب کچھ ممکن ہے۔Spark 8C اس کے علاوہ اپنے ڈیزائن میں بھی دلچسپ ہے۔ اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اسمارٹ فون جہاں وزن میں ہلکا ہے وہیں اس کی شکل وصورت بھی فیشن ایبل ہے جس سے اس کی گرپ اور وضع میں مزید اضافہ ہوتاہے۔ ڈیزائن کو مزید دلکش بنانے کے لئے اس اسمارٹ فون جو اپنی طرز کے چار دلچسپ رنگو ں میں متعارف کرایا گیا ہے جس میں بلیک (Magnetic Black )، سیان(Turquoise Cyan) ، جامنی ( Iris Purple) اور سرمئی (Diamond Grey) رنگ شامل ہیں۔فون کے بیک سائیڈ پر کمپنی کا لوگو Stop At Nothing بھی نمایاں اور دلکش انداز میں آویزاں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ Spark 8C میں 90Hz کے ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.5 انچ کا ڈسپلے بھی شامل ہے جو 5000mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔کیمرہ کی بات کریں تو Spark 8C کا فرنٹ کیمرہ 8MP اور بیک کیمرہ 13MP AI Dual کیمرہ ہے جو Dual LED Flash سے مزین ہے جو AI Camera, Smart Boken, کے ساتھ 1080 کی resolution پر سلومو ویڈیوز بھی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اب اگر بات کی جائے SPARK 8C کی قمیت کی تو اس کا 3+64 والا اسمارٹ فو ن 19499 اور 4+128 والا اسمارٹ فون 23,999 روپے کی قمیت میں دستیاب ہے۔ اس تمام فیچرز اور قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہنے میں بالکل مبالغہ نہ ہوگا کہ

SPARK 8C مناسب قیمت میں ایک مکمل پیکج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں