309

ریحام خان کا حافظ حمد اللہ کومٹھائی کی بجائے زردا بھیجنے کا وعدہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک

مومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللّٰہ کو زردا بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’عثمان بزدار کو آؤٹ کرنے کا مقصد کپتان کی کپتانی بچانے کی ناکام کوشش ہے، چوہدری پرویز الٰہی بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے‘۔ریحام خان نے حافظ حمد اللہ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’عمران نیازی نے کرسی بچانے کے لیے لوٹ سیل میلہ لگایا ہے، عمران خان قوم سوال کرتی ہے کہ وزارت اعلیٰ دےکر ضمیر خریدنا حلال ہے؟


‘ٹوئٹ پر حافظ حمد اللہ کی جانب سے ایموجی کے ذریعے ٹوئٹ کا جواب دیا گیا۔


ریحام خان نے ترجمان پی ڈی ایم کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا

کہ مٹھائی کے بعد اب زردا بھیجوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں