147

انسٹاگرام صارفین جلد اسٹوریز کا جواب وائس میسج کے ذریعے دے سکیں گے

اسلام آ باد (نیوزڈیسک) دنیا کی مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنے صارفین کیلئے ایپلیکیشن میں اہم تبدیلیاں کرنے جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس میں صارفین انسٹا اسٹوریز کا جواب وائس میسج کی صورت میں بھی دے سکیں گے۔انسٹاگرام میں آنے والے نئی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ویب ڈیولپر الیسانڈرو پالوزی نے ٹوئٹر پر ایک اسکرین شاٹ اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا کہ جلد صارفین اسٹوریز کے جواب دینے کیلئے مائیکروفون کا استمعال کرتے ہوئے وائس میسج بھیج سکیں گے۔واضح رہے کہ صارفین فی الحال انسٹا اسٹوریز کا جواب ٹیکسٹ میسج یا پھر ایمو جیز کے ذریعے دے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ پلوزی نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پیج کا ایک اور اسکرین شاٹ شیئر کیا جہاں ایک نیا ‘تاج’ کی شکل کا آئیکن دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق میٹا کی ملکیت والا فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم صارف کے پروفائل میں ایک ٹیب ‘تاج’ بھی متعارف کرائے گا جو سبسکرائبر کے لیے تمام خصوصی مواد کو جمع کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں