329

اس تصویر میں چھُپا راز بتائیں

انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردے گی اور غور کرنے پر بھی شاید آپ اسے نہ سمجھ سکیں۔

اس تصویر میں آپ کو ایک درخت دکھائی دے رہا ہے جس کے پتے خزاں سے جھڑ چکے ہیں، دراصل یہ درخت ایک جاپانی آرٹسٹ کی تخلیق ہے جس نے خزاں کے موسم میں بے جان درخت کی ایک تصویر بنائی ہے۔

لیکن اس تصویر میں انسانی شکل کے نصف حصے میں موجود ہیں کیا آپ انہیں تلاش کرسکے اگر نہیں تو نیچے اسکرول کریں درست جواب آپ کے سامنے ہے۔

تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ درخت کی 3 بڑی شاخیں ہیں اور ان 3 شاخوں سے مزید شاخیں نکل رہی ہیں لیکن ہر ایک بڑی شاخ میں انسانی شکل کا نصف حصہ موجود ہے۔

یہ 3 انسان ہی نہیں بلکہ 3 نسلوں کو ظاہر کر رہے ہیں، سب سے بڑی شاخ پر ایک بزرگ کی شبیہہ ہے، دوسری شاخ پر ایک مرد کی شبیہہ جبکہ تیسری شاخ پر ایک نوجوان کی شکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں